70 ہزار سے زیادہ لوگوں نے شادی کی پیشکش کی:وینا ملک

70 ہزار سے زیادہ لوگوں نے  شادی کی پیشکش کی:وینا ملک

کھڈیاں خاص(این این آئی)ماڈل اور اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب انہیں پاکستان، بھارت اور دنیا بھر سے 70 ہزار سے زیادہ لوگوں نے شادی کی پیشکش کی تھی مگر میں نے انکار کردیا۔

ایک پوڈکاسٹ میں وینا ملک کے مطابق جب وہ اپنے کیریئر کے عروج پر بھارت گئیں اور وہاں ایک ویڈنگ ریئلٹی شو میں کام کیا، تو اسی دوران انہیں دنیا بھر سے شادی کے بہت زیادہ پروپوزل ملے چونکہ وہ شو میں مصروف تھیں، اس لیے انہیں خود نہیں معلوم کہ یہ 70 ہزار سے زیادہ پروپوزلز واقعی سنجیدہ تھے یا صرف ویسے ہی بھیجے گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں