دوستی کی وجہ سے حنا سے رومانوی مناظرمیں آسانی رہی:علی رضا

دوستی کی وجہ سے حنا سے رومانوی  مناظرمیں آسانی رہی:علی رضا

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار علی رضا اور اداکارہ حنا آفریدی نے اپنے نئے ڈرامے کے لیے رومانوی مناظر کی شوٹنگ کروانے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

ایک ویب شو میں علی رضا نے کہا کہ ہم رومانوی مناظر کی شوٹنگ کرواتے ہوئے ہنس رہے ہوتے تھے ، لیکن یہ ہمارا کام تھا اور ہمیں اسے سنجیدگی سے کرنا تھا، تو ہم نے بالکل ایسا ہی کیا چونکہ حنا سے میری دوستی بھی ہے اور یہ میرے لیے میری فیملی کی طرح ہے ، اس لیے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے میں آسانی ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں