باتیں کرنا آسان کامیابیوں تک پہنچنا مشکل ہوتا:کنزیٰ ہاشمی

باتیں کرنا آسان کامیابیوں  تک پہنچنا مشکل ہوتا:کنزیٰ ہاشمی

کراچی (آئی این پی)اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے کہا ہے کہ پروفیشنل آرٹسٹ مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنے کام سے بے ایمانی نہیں کرسکتا،باتیں کرنا آسان کامیابیوں تک پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔

 اپنے ایک انٹر ویو میں کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ اپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے ، محنت کے بغیر زندگی میں کامیابی کا خواب دیکھنا درست نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے کسی شعبے میں اس وقت کامیابی نہیں ملتی جب تک اس کیلئے بھرپورمحنت نہ کی گئی ہو۔ آج لوگ مجھے بے پناہ پیارکرتے ہیں جومیرے لیے کسی بھی ایوارڈ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں