منفی ٹرولنگ ذہنی صحت کو متاثر کرسکتی ہے :روینہ ٹنڈن
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کی اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ منفی ٹرولنگ کسی کی بھی ذہنی صحت کو متاثر کرسکتی ہے۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ نوجوان نسل کو جذباتی طور پر خود کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ سوشل میڈیا کے باعث اب تو لوگوں کے درمیان براہ راست رابطہ ہوجاتا ہے لیکن ماضی میں ایسا ممکن نہ تھا، صرف صحافی جو لکھتے لوگ اسی پر اکتفا کرتے تھے تاہم سوشل میڈیا کے نقصانات بھی ہیں کیونکہ اس پر کی جانے والی منفی ٹرولنگ سے کسی کی بھی ذہنی صحت متاثر ہوسکتی ہے ۔