ہانیہ عامر کی اپنی زندگی کے سفر پر جذباتی نظم
کراچی (آئی این پی)اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی ذاتی کیفیات کی عکاسی کرتے ہوئے ایک خود تحریر کردہ نظم شیئر کی ، جس میں انہوں نے جذباتی تکلیف، خود آگاہی اور خیالی تصورات سے دوری کے موضوعات کو اجاگر کیا ہے ۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر کے ساتھ ایک دل کو چھو لینے والی نظم پوسٹ کی، جس میں ان کی ذاتی تبدیلی اور ذہنی ارتقا کے سفر کو بیان کیا گیا ہے ۔نظم میں زندگی کی راہ سے بھٹکنے ، سوالات اٹھانے اور مشکلات کے ذریعے خود کو دوبارہ سنوارنے کا ذکر کیا گیا ہے ۔