ٹائون شپ:پھولنگر کارہائشی پٹرول پمپ پرمردہ پایا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹائون شپ کے علاقے میں 35سالہ شخص پرسرار طور پر پٹرول پمپ کے واش رو م میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
پھولنگر قصور کا رہائشی وقاص پٹرول پمپ پر کام کرتا تھا،گزشتہ روز اسکی لاش پمپ کے واش روم میں دیکھ کر دیگر ساتھیوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔