کوٹ لکھپت سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ،ملزمہ،دوساتھی گرفتار

 کوٹ لکھپت سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ،ملزمہ،دوساتھی گرفتار

پراپرٹی ڈیلر اشرف کے ملزمہ نسیم،اسکی بیٹی سے ناجائز تعلقات تھے ،بلیک میل کرتاتھا ویڈیوز وائرل کرنیکی دھمکیوں پرماراگیا،ملزموں نے لاش جلاکر ویرانے میں پھینک دی

 لاہور(کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے کوٹ لکھپت سے ملنے والی بوری بند لاش کا معمہ حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی ملزمہ نسیم بی بی سمیت3افراد کو گرفتار کر لیا۔ اے ایس پی کشمالہ فاروق کے مطابق مقتول کی شناخت اشرف کے نام سے ہوئی، جسے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ۔ ملزموں نے اشرف کو قتل کرنے کے بعد چندرائے روڈ پر لیجاکرلاش  کو جلایا اوربوری میں بند کرکے ویرانے میں پھینک دیا تھا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول نے مبینہ طور پر نسیم بی بی اور اسکی بیٹی کی نازیبا ویڈیوز بنا رکھی تھیں اور ان کو بلیک میل کرتا تھا، اسکے نسیم اور اسکی بیٹی سے ناجائز تعلقات تھے ۔ ملزموں نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اشرف ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول اشرف پراپرٹی ڈیلر تھا جس نے نسیم کو مکان کرایہ پر لیکر دیا اوراسکی کچھ رقم ملزمہ کی طرف ادھار تھی ۔ ملزمہ کوکلوزسرکٹ فوٹیج کی مدد سے شناخت کرکے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں