عالیہ بھٹ کی بہن شاہین نے فٹنس کوچ کیساتھ منگنی کرلی

عالیہ بھٹ کی بہن شاہین نے فٹنس کوچ کیساتھ منگنی کرلی

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی بہن شاہین بھٹ نے ایشان مہرا کے ساتھ منگنی کرنے کا اعلان کردیا۔

شاہین بھٹ کے منگیتر ایشان مہرا نے اپنے انسٹاگرام پیچ پر دیرینہ ساتھی سے منگنی کا اعلان کیا، تصاویر میں شاہین اپنے منگیتر کے ساتھ اپنی انگوٹھی دکھاتی نظر آئیں اور پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ‘شاید ہم نے ایک دوسرے کو پسند کرنے میں کچھ زیادہ ہی کردیا،شاہین اور ایشان کا رشتہ 2025 میں سامنے آیا تھا، جب شاہین سوشل میڈیا پر کبھی کبھار ان کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی تھیں، جن میں سالگرہ کی پوسٹس، سفر کی تصاویر اور روزمرہ کے لمحات شامل تھے ۔اس کے بعد سے دونوں نے اپنے تعلق کو کافی حد تک نجی رکھا، اور صرف کبھی کبھار خاندانی یا غیر رسمی مواقع پر ایک ساتھ نظر آئے ۔رپورٹس کے مطابق ایشان مہرا ایک فٹنس کوچ ہیں جبکہ وقت کے ساتھ انہیں بھٹ خاندان کے ساتھ مختلف مواقع پر بھی دیکھا گیا، جن میں عالیہ بھٹ کی تقاریب بھی شامل ہیں۔منگنی کے اعلان کے بعد دوستوں اور فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں