میں نے والد سے سخت بیانات میں نرمی لانے کو کہا:دراب خلیل
کراچی (این این آئی)ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کے بیٹے اور اداکار دراب خلیل نے اپنے والد کے تنازعات پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔
دراب خلیل سے ایک شو میں میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی اپنے والد سے کہا کہ وہ لوگوں کے بارے میں اپنے سخت بیانات میں نرمی لائیں؟۔اداکار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل، میں نے انہیں کہا لیکن زیادہ نہیں، صرف اتنا ہی جتنا میں کہہ سکتا تھا اور اب میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ بدل گئے ہیں، ان کے انٹرویوز بھی پہلے کے مقابلے میں کم ہو گئے ہیں۔