اوم پوری نے میری بہن کیساتھ دھوکہ کیا:انو کپور
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار انو کپور نے سینئر آنجہانی اداکار اوم پوری پر اپنی بہن کو دھوکا دینے کا الزام عائد کر دیا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے اوم پوری کو ایک عظیم فنکار قرار دیا، تو دوسری جانب ان پر اپنی بہن کی زندگی متاثر کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔انو کپور نے کہا کہ اوم پوری بہترین و غیر معمولی اداکار تھے لیکن نجی زندگی میں انہوں نے ایک عورت کو دھوکا دیا اور میں اس عورت کا بھائی ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپنی بہن کے ساتھ ہونے والے سلوک پر مجھے ان پر شدید غصہ تھا، اگر میری بہن ان کا خیال نہ رکھتی تو وہ 10برس قبل ہی مر چکے ہوتے۔