یامی گوتم نے کردار کیلئے قرآن پاک پڑھا اور سمجھا:بھارتی ہدایتکار
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ فلم حق کے ہدایت کار سپرن ورما نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ یامی گوتم نے شازیہ بانو کے کردار کے لیے باقاعدہ قرآن پاک کو پڑھا۔
سپرن ورما نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ فلم حق کو بناتے ہوئے میں نے یامی گوتم سے قرآن پاک کو سیکھا، یامی گوتم نے فلم میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے قرآن پاک کو سمجھنے میں 4 مہینے لگائے ۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے فلم میں قرآن پاک کے حوالے بھی دئیے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے فلم کا اختتام لفظ اقراء پر کیا ہے۔