میٹ گالا میں ایشا امبانی کی سونے سے بنی ساڑھی توجہ کا مرکز
نیویارک(شوبز ڈیسک)بھارتی کاروباری خاتون ایشا امبانی نے سونے اور ہیروں سے بنی ساڑھی پہن کر میٹ گالا میں سب کی توجہ سمیٹ لی۔
امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے میٹ گالا میں دنیا بھر سے مختلف آرٹسٹوں نے شرکت کی جس میں ایک تھیم کے تحت اپنے لباس کے آرٹ کی نمائش کی گئی۔بھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی نے سونے کی تار، 1800 ہیروں اور قیمتی پتھروں سے سجی ساڑھی کا انتخاب کیا۔ایشا امبانی کے سفید رنگ کے پھولوں کے گجرے اور20 سال پرا نا سٹیل سے بنا آم بھی توجہ طلب رہا جسے کریشیے میں بُنا گیا تھا، آم مشہور بھارتی فنکار سبودھ گپتا کا ایک مجسمہ ہے جو روزمرہ کی چیزوں کو اعلیٰ فن میں تبدیل کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ایشا نے بتایا کہ ان کی ساڑھی کا بلاؤز والدہ کی جیولری سے بنایا گیا ہے جب کہ انہوں نے تمام تر زیورات اپنی والدہ کے پہنے ۔ یہ ساڑھی ڈیزائنر گورو گپتا کی تیار کردہ ہے اور یہ ساڑھی سودیش کے کاریگروں کے ذریعے تیار کروائی گئی ہے ۔