اداکاراؤں کو معاوضے کے معاملات میں مشکلات:کریتی سینن
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے بھارتی فلم انڈسٹری میں مرد اور خواتین فنکاروں کے معاوضے میں فرق پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اداکاراؤں کو آج بھی معاوضے کے معاملات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایک انٹرویو میں کریتی سینن نے انکشاف کیا کہ پروڈیوسرز اکثر بجٹ کم ہونے پر سب سے پہلے ہیروئن کی فیس کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ بجٹ کا بڑا حصہ مرد اداکار کو دے دیا جاتا ہے ۔ فلمی صنعت میں مردانہ برتری کی سوچ اب بھی موجود ہے اور برابری کے لیے مسلسل جدوجہد کرنا پڑتی ہے ۔فلم کے سیٹ پر بھی خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے آغاز میں، میں کئی معاملات پر آواز نہیں اٹھا پاتی تھی، حتیٰ کہ ایک موقع پر ایک مرد ساتھی اداکار کو مجھ سے بہتر گاڑی دی گئی جسے میں نے اپنی بے عزتی محسوس کیا۔کریتی سینن نے اپنی فلم ‘میمی’ کو اپنے کیریئر کا اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فلم نے میرے بارے میں لوگوں کی رائے بدل دی، میمی فلم پر ملنے والا قومی اعزاز میرے کیریئر کے بڑے لمحات میں سے ایک تھا۔