ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر نے مستقل پاکستان منتقلی کی وجہ بتا دی
نیو یارک (این این آئی)ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر اب مستقل طور پر امریکا سے پاکستان منتقل ہو گئے ۔
فاران طاہر نے ایک یوٹیوب چینل پر مستقل طور پر پاکستان منتقل ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری مرحومہ والدہ یاسمین طاہر کو ڈیمنشیا ہو گیا تھا اور وہ صرف ان لوگوں کو یاد کر سکتی تھیں جو ان کے سامنے ہوں، اس لیے میں نے پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔اداکار نے بتایا کہ اب میری والدہ کا تو انتقال ہو چکا ہے لیکن میرے والد بہت بوڑھے ہیں، میں ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں ۔