بھارتی اداکار و پروڈیوسر دلیپ راج چل بسے
ممبئی(این این آئی)بھارتی کنڑ انڈسٹری کے اداکار و پروڈیوسر دلیپ راج دل کا شدید دورہ پڑنے کے باعث 47برس کی عمر میں چل بسے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ دلیپ راج کو اچانک دل کا شدید دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز انہیں بچانے میں ناکام رہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ راج کو 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ملانا میں معروف اداکار پونیت راج کمار کے ساتھ کام کرنے کے بعد شہرت ملی تھی۔