سام سنگ نے دعا لیپا کے الزامات کی تردید کر دی

سام سنگ نے دعا لیپا  کے الزامات کی تردید کر دی

نیو یارک (این این آئی)جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے برطانوی گلوکارہ دعا لیپا کی جانب سے دائر کیے گئے 15 ملین ڈالرز کے مقدمے پر ردِعمل دیتے ہوئے الزامات کی تردید کر دی۔

 دعا لیپا نے دعوی دائر کیا تھا کہ سام سنگ نے ان کی تصویر بغیر اجازت اپنے ٹی وی پیکجنگ پر استعمال کی، سام سنگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دعا لیپا کی تصویر 2025 میں ان کے سٹریمنگ پلیٹ فارم سام سنگ ٹی وی پلس کے تھرڈ پارٹی کانٹینٹ پارٹنر کے ذریعے فراہم کی گئی تھی۔کمپنی کے مطابق تصویر صرف اس یقین دہانی کے بعد استعمال کی گئی کہ تمام ضروری اجازتیں حاصل کر لی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں