کرن جوہر نے انسٹاگرام پر کرینہ وعالیہ بھٹ کو ان فالو کردیا

کرن جوہر نے انسٹاگرام پر کرینہ وعالیہ بھٹ کو ان فالو کردیا

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ اور کرینہ کپور سمیت کئی قریبی شخصیات کو اَن فالو کردیا ۔

اب کرن جوہر نے خود اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ دراصل سوشل میڈیا سے کچھ حد تک دوری اختیار کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کہا کہ وہ ایک "ڈیجیٹل ڈیٹوکس" کر رہے ہیں اور پلیٹ فارم پر اپنا وقت اور توانائی کم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ اس معاملے کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے حالانکہ یہ کوئی اہم خبر نہیں بلکہ ایک ذاتی فیصلہ ہے ۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں صارفین نے نوٹ کیا تھا کہ کرن جوہر کے فالوورز تو ایک کروڑ ستر لاکھ سے زائد ہیں لیکن وہ خود صرف 78 افراد کو فالو کر رہے ہیں۔ ان فالو کیے گئے افراد میں ورون دھون، سدھارتھ ملہوترا، ملائکہ اروڑا اور اننیا پانڈے بھی شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں