فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی:میگھا
لاہور(شوبزڈیسک ) گلوکارہ میگھا نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے بلا تعطل فلمیں بنانا ہونگی ،جو یہ کہتے ہیں کہ پنجابی فلموں کا دور ختم ہو گیا۔
میرا ان سے سوال ہے کہ بھارتی پنجاب کی فلمیں کیوں ریکارڈ بزنس کر رہی ہیں،اب وقت آگیا ہے کہ روایتی اور گھسے پٹے سکرپٹس سے جان چھڑا ئی جائے ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کے لیے معاونت اور حوصلہ افزائی سے ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے ۔ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام حلقوں کو موجودہ مشکل حالات میں مشترکہ کاوشیں کرنا ہونگی ۔