معروف اداکارہ طاہرہ نقوی کی 44 ویں برسی کل منائی جائے گی

 معروف اداکارہ طاہرہ نقوی کی 44 ویں برسی کل منائی جائے گی

لاہور(شوبزڈیسک )پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ طاہرہ نقوی کی44 ویں برسی کل 2جون کو منائی جائے گی۔ ٹی وی آرٹسٹ طاہرہ نقوی20اگست1956ء کو ڈسکہ میں پیدا ہوئیں۔

 انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیابعد میں انہیں پی ٹی وی ڈرامہ ‘‘ وارث ’’سے بے پناہ شہرے حاصل ہوئی۔طاہرہ نقوی نے دو فلموں میں بھی بطور معاون ہیروئین کام کیا ،طاہرہ نقوی 2جون 1982ء کو کینسر کے مرض کا شکار ہو کر چل بسی تھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں