والد کے اصولوں نے گھر توڑ دیا، دیا مرزا کا انکشاف

والد کے اصولوں نے گھر توڑ دیا، دیا مرزا کا انکشاف

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کی علیحدگی نے ان کی شخصیت، سوچ اور زندگی کے بنیادی اصولوں کی تشکیل میں گہرا کردار ادا کیا۔

 ان کے مطابق انہوں نے دیانت داری، سماجی ذمہ داری اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا سبق اپنے والد سے سیکھا۔44 سالہ اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کے والد انتہائی اصول پسند انسان تھے اور مالی مشکلات کے باوجود کبھی اپنے نظریات پر سمجھوتہ نہیں کرتے تھے ۔ ان کے والد ہر فیصلے میں اخلاقی اقدار کو ترجیح دیتے تھے اور ایسے کاموں سے دور رہتے تھے جنہیں وہ غلط سمجھتے تھے ۔ اداکارہ کے مطابق والدین کے درمیان اختلافات کی ایک بڑی وجہ بھی یہی تھی کہ ان کے والد اس بات پر سخت مؤقف رکھتے تھے کہ وہ کن منصوبوں کا حصہ بنیں گے اور کن کا نہیں۔والد کے اصولوں کی وجہ سے گھرٹوٹ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں