تیزاب گردی کیخلاف مرد بھی آواز اٹھائیں:ماہرہ خان
کراچی (آئی این پی ) اداکارہ ماہرہ خان نے کوئٹہ کے ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔
اداکارہ نے اپنی انسٹا سٹوری پر لکھا کہ ایک خاتون دوسروں کی زندگیاں بچانے کیلئے گئی اور کسی نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔ماہرہ خان نے لکھا کہ میں تصور بھی نہیں کرسکتی، ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر ہسپتال میں حملہ کیا گیا، یہ وحشیانہ عمل اور برائی ہے ، میں غصے سے کانپ رہی ہوں، یہ عورت حفاظت کی مستحق ہے ، اس شخص نے خاتون ڈاکٹر کو تقریباً زندہ جلا دیا تھا جس کا خیال تھا کہ اس کے پاس ڈاکٹر کو تباہ کرنے کا حق ہے ۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ وقت صرف خواتین کے لئے ہی نہیں بلکہ مردوں کیلئے بھی ہے کہ بولیں اپنی آواز بلند کریں اور غصے کا اظہار کریں۔