کالج میں اغوا کی وجہ سے بہت سارے دوست بنے :امتیاز علی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی فلمساز و ہدایتکار امتیاز علی نے دہلی میں کالج کے دنوں میں اپنے اغوا ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔
ان کا کہنا کہ دو طلبہ تنظیموں میں کشیدگی کا نشانہ میں بن گیا تھا۔ واقعہ ایک سیاسی پوسٹر لگانے پر ہوا اور مجھے اغوا کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں 55 سالہ امتیاز علی نے کہا یہ واقعہ بلآخر میرے لیے خوبصورت ثابت ہوا۔ واقعے کی وجہ سے میرے بہت سے دوست بن گئے ، اب جب میں اس عمر کو پہنچ گیا ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ بعض اوقات میں ضد کی وجہ سے باتیں کرتا ہوں۔