عاصم اظہر کی اسپتال سے تصویر وائرل، مداح پریشان
لاہور(شوبزڈیسک ) معروف گلوکار عاصم اظہر کی ہسپتال سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہو گئے ، عاصم اظہر نے انسٹاگرام سٹوری پر ایک سیلفی شیئر کی جس میں وہ نیبولائزر ماسک پہنے نظر آئے ۔
تصویر کے ساتھ انہوں نے مختصر کیپشن ‘‘ویلکم بیک’’ تحریر کیا، بعد ازاں گلوکار نے ایک اور انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے بتایا کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں اور وہ صرف گلے اور ٹانسلز کے انفیکشن سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔