فلم ’’ہیرا پھیری3‘‘شاید کبھی نہ بن سکے :پریا درشن کا بڑا انکشاف
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار پریا درشن نے فلم ‘ہیرا پھیری 3’ سے علیحدگی کی وجوہات سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ
قانونی تنازعات، ذاتی اختلافات اور پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا کے رویے نے انہیں اس منصوبے سے الگ ہونے پر مجبور کیا۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے انہیں نہیں لگتا کہ ‘ہیرا پھیری 3’ کبھی بڑے پردے تک پہنچ سکے گی۔ پریا درشن نے واضح کیا کہ ان کے اور اکشے کمار کے پیشہ ورانہ تعلقات بدستور مضبوط ہیں۔