میدان کے پہلے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

میدان کے پہلے ٹیزر نے  ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

لاہور( شوبزڈیسک) نجی پروڈکشن ہاؤس کی ٹیلی فلم میدان کے پہلے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ۔ فلم میں فیصل قریشی، دنانیر مبین، رومیسہ خان، وردہ عزیز، مہر بانو ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔

 ٹیزر میں نڈر خواتین کو دکھایا گیا ہے جو خواب دیکھنے کی جرت کرتی ہیں، ہر چیلنج سے بالاتر ہوکر ابھرتی ہیں اور اپنے ہر قدم سے دوسروں کو حوصلہ دیتی ہیں۔ فیصل قریشی ممکنہ طور پر خواتین فٹبال ٹیم کے کوچ بنے ہیں جبکہ دنانیر مبین، رومیسہ خان، ودہ عزیز اور مہربانو فٹبال کھیلتے دکھایا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں