انا رشتوں پر حاوی ہو جائے تو تعلق برقرار رکھنا مشکل :یوسف بشیر قریشی
لاہور(شوبزڈیسک )معروف اداکار، فیشن ڈیزائنر اور کاروباری شخصیت یوسف بشیر قریشی المعروف وائی بی کیو نے کہا ہے کہ کئی برسوں پر محیط شادی شدہ زندگی کے بعد رشتوں کے ٹوٹنے کی بڑی وجہ انا ہوتی ہے ۔
انا رشتوں پر حاوی ہو جائے اور فریقین میں سے کوئی ایک دوسرے کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر آمادہ نہ رہے تو تعلق برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ کوئی بھی رشتہ اسی وقت تک قائم رہتا ہے جب تک دونوں افراد اسے نبھانے کی خواہش رکھتے ہوں۔