نامناسب تبصرے پر زرین خان کا فوٹوگرافر کو دوٹوک جواب
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ زرین خان ملبوسات کے ایک برانڈ کی تقریب کے دوران ایک فوٹوگرافر کے نامناسب جملے پر سخت ردعمل دینے کے بعد سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔
اداکارہ تقریب میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ایک فوٹوگرافر نے انہیں سب کے سامنے لباس پہن کر دکھانے کی تجویز دی۔اس غیر مناسب تبصرے پر زرین خان نے فوری طور پر اعتراض کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ ایسی حرکت ہرگز نہیں کریں گی اور کسی کو بھی اپنی حدود سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments