پاکستان عالمی مقابلۂ حسن مس ورلڈ میں پہلی بارباضابطہ شریک
لاہورکے نجی ہوٹل میں ملکی نمائندگی کیلئے انیقہ جمال اقبال کی تاج پوشی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے عالمی مقابلۂ حسن مس ورلڈ کی 73 سالہ تاریخ میں پہلی بار باضابطہ طور پر شرکت کا اعزاز حاصل کرلیا ۔اس تاریخی موقع پر انیقہ جمال اقبال کو مس ورلڈ پاکستان 2026 کا تاج پہنایا گیا، جو مس ورلڈ 2026 مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ انیقہ جمال اقبال کی تاج پوشی لاہور میں ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران ہوئی، جہاں مس پاکستان یونیورسل 2022 ڈاکٹر شفق اختر نے انہیں تاج پہنایا، جبکہ مسٹر پاکستان ورلڈ عطاء اللہ گجر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔مس پاکستان ورلڈ آرگنائزیشن کی سربراہ سونیا احمد نے کہاکہ مس ورلڈ میں پاکستان کی پہلی باضابطہ شرکت نہ صرف عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کا اہم سنگِ میل ہے بلکہ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی خواتین مختلف شعبوں کی طرح بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی خواتین اس سے قبل بھی مختلف عالمی مقابلۂ حسن میں شرکت کرچکی ہیں، تاہم مس ورلڈ میں یہ پہلی باضابطہ نمائندگی ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments