ہر سینئر اداکار کو تھیٹر کی ذمہ داری سونپی جائے :خالد عباس ڈار

 ہر سینئر اداکار کو تھیٹر کی ذمہ داری سونپی جائے :خالد عباس ڈار

لاہور( شوبزڈیسک ) سینئر رائٹر و اداکار خالد عباس ڈار نے کہا ہے کہ سٹیج ڈرامے کی بہتری کے لیے ایسے فنکاروں کو ذمہ داری سونپنے کی ضرورت ہے جو تھیٹر کے فن اور اس کے مسائل کو عملی طور پر سمجھتے ہوں۔

انہوں نے تجویز دی کہ ہر سینئر اداکار کو ایک ،ایک تھیٹر کی ذمہ داری سونپی جائے ، پھر دیکھا جائے کہ سٹیج ڈرامہ اپنے اصل ڈگر پر واپس آتا ہے یا نہیں۔ حکومت کی بااختیار شخصیات کو کئی بار تجویز دے چکا ہوں کہ عرفان کھوسٹ، سہیل احمد اور دیگر سینئر فنکاروں کو اسٹیج ڈرامے کی بہتری کی ذمہ داری سونپی جائے اور پھر اس کے نتائج دیکھے جائیں۔ میں نے پچاس سال تھیٹر کیا ہے ، اس وقت میرے ڈرامے کا کوئی سنسر نہیں ہوتا تھا کیونکہ میرا چہرہ ہی میری پہچان تھا۔ جب ہم سٹیج ڈرامے کرتے تھے تو فیملیوں کو تھیٹر آنے جانے کے لیے تانگے کا کرایہ بھی دیا کرتے تھے ۔ ہم سب فنی فیکٹری کے مزدور ہیں، ہمیں خود کو کامیڈی کنگ نہیں کہنا چاہیے بلکہ جو لوگ سامنے بیٹھ کر ہمارا فن دیکھتے ہیں وہی ہمیں القابات سے نوازتے ہیں۔ ہم نے کانٹوں پر چل کر اپنا مقام بنایا ہے جبکہ آج کے فنکاروں کو ماضی کے مقابلے میں بہت سی سہولیات میسر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...