مرونل ٹھاکر نے کرکٹر کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کو مسترد کر دیا
ممبئی (آئی این پی)ہندی اور تیلگو فلموں کی بھارتی اداکارہ مرونل ٹھاکر نے اپنے سے 10 سال کم عمر کرکٹر یشاسوی جیسوال کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے انھیں بے بنیاد قرار دے دیا۔
افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب یہ دونوں ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں ایک ہی کیفے سے باہر نکلتے ہوئے نظر آئے ۔مرونل نے ویڈیو شیئر کرنے والے ایک اکاؤنٹ کے کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا جین زی سے کچھ سیکھیں اور درست مسائل پر ویڈیوز بنائیں، آپ کو زیادہ ویوز ملیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments