فردوس جمال کے طلاق اور خلع سے متعلق متضاد بیانات
لاہور(آئی این پی)سینئر اداکار فردوس جمال ایک بار پھر اپنی ازدواجی زندگی اور اہلیہ سے علیحدگی کے حوالے سے دئیے گئے بیانات کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے۔
فردوس جمال نے کہا کہ میں نے خلع کا کوئی نوٹس نہیں دیکھا اور مجھے خود بھی معلوم نہیں کہ اس وقت میری ازدواجی حیثیت کیا ہے ۔اداکار کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی اہلیہ کو طلاق نہیں دی اور میں اپنے بچوں کی والدہ کو طلاق دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا، اگر اہلیہ نے خلع حاصل کر لی ہے تو مجھے اس بارے میں علم نہیں۔فردوس جمال نے واضح کیا کہ میری جانب سے اہلیہ کو طلاق نہیں دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments