مصنوعی ذہانت کا مشورہ، 25 ایکڑ فصل راتوں رات تباہ

 مصنوعی ذہانت کا مشورہ، 25 ایکڑ فصل راتوں رات تباہ

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک کسان نے دعویٰ کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) اسسٹنٹ کی جانب سے کیڑے مار دوا کے استعمال سے متعلق دئیے گئے مشورے پر عمل کرنے کے بعد اس کی 25 ایکڑ فصل راتوں رات تباہ ہوگئی۔

صوبہ آنہوئی کے شہر چوزہاؤ سے تعلق رکھنے والا 67 سالہ کسان گزشتہ ایک برس سے زرعی معاملات میں مصنوعی ذہانت پر انحصار کر رہا تھا۔ شروع میں اے آئی کے مشوروں سے اسے کامیابی ملتی رہی، مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب کسان نے تل کی فصل میں جڑی بوٹیوں اور کیڑوں پر قابو پانے کیلئے اے آئی سے بہترین طریقہ علاج دریافت کیا۔ اے آئی کی جانب سے تجویز کردہ کیمیائی علاج پر عمل کیا گیا لیکن نتیجہ انتہائی تباہ کن نکلا اور کھیت میں موجود نومولود پودوں کی بڑی تعداد مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...