پولینڈ کے جنگل میں بائسن کا سیاح پر حملہ، ویڈیو وائرل

پولینڈ کے جنگل میں بائسن کا سیاح پر حملہ، ویڈیو وائرل

وارسا(نیٹ نیوز)پولینڈ کے بیالووئیزا جنگل میں ایک دیوہیکل بائسن نے ایک سیاح پر اچانک حملہ کر دیا، واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاح بائسن سے تقریباً 20 فٹ کے فاصلے پر موجود تھا کہ اچانک جانور نے اس پر حملہ کر دیا اور اسے ٹکر مار کر زمین پر گرا دیا۔

ویڈیو کے مطابق بائسن زمین پر گرے ہوئے سیاح کے اوپر کھڑا ہے ۔ جب سیاح دوبارہ اٹھنے کی کوشش کرتا ہے تو جانور اسے دوبارہ دھکا دے کر زمین پر گرا دیتا ہے ۔قدرتی مناظر کے فوٹوگرافر گریگورز رینسکی نے یہ خطرناک منظر اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔ انہوں نے سیاح کو حرکت نہ کرنے کی ہدایت کی اور پھر اپنی گاڑی کے ذریعے بائسن اور سیاح کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش کی۔رپورٹ کے مطابق رینسکی نے آہستہ آہستہ گاڑی بائسن کی جانب بڑھائی جبکہ گاڑی کا دروازہ کھلا رکھا تاکہ سیاح موقع ملتے ہی اندر داخل ہو سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...