اماراتی نوجوان کا ’’بیک ہِیل کِک ‘‘سے باسکٹ بال کا نیا ریکارڈ

اماراتی نوجوان کا ’’بیک ہِیل کِک ‘‘سے باسکٹ بال کا نیا ریکارڈ

دبئی(نیٹ نیوز)متحدہ عرب امارات کے 24 سالہ حامد علی الشحی نے فٹبال کی اپنی غیر معمولی مہارت کو باسکٹ بال میں استعمال کرتے ہوئے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

حامد علی الشحی نے 39.37 فٹ کے فاصلے سے باسکٹ بال کو بیک ہیل کک کے ذریعے باسکٹ میں پہنچا کر زیادہ فاصلے سے بیک ہیل کک کے ذریعے باسکٹ بال باسکٹ میں ڈالنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔کامیاب کوشش کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الشحی اپنے پاؤں سے گیند کو اچھالتے ہیں، اسے ہوا میں بلند کرتے ہیں اور پھر ایڑی سے ایسی کک لگاتے ہیں کہ گیند تقریباً 39.37 فٹ دور موجود باسکٹ میں جا گرتی ہے ۔یہ الشحی کا پہلا عالمی ریکارڈ نہیں بلکہ وہ اس سے قبل بھی فٹبال کی مہارت کے ذریعے متعدد گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...