کسان کے کھیت میں چھپائے لاکھوں روپے دیمک کھاگئی
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت میں ایک کسان کو خاندان سے پیسے کھیتوں میں چھپانا مہنگا پڑگیا۔
ریاست راجستھان کے گاؤں میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں کسان نے ایک سال قبل 5 لاکھ روپے میں اپنی زمین کا ایک ٹکڑا فروخت کیا تھا، کسان کو ڈر تھا کہ اس کے بیٹے یہ رقم خرچ کردیں گے اور اسی ڈر سے اس نے پیسے گھر میں رکھنے کے بجائے پلاسٹک کے بیگ میں ڈال کر کھیت گڑھا کرکے چھپادئیے ۔اس کے بعد کسان پیسے رکھ کر بھول گیا اور کچھ مہینے بعد جب اسے اپنے گھر میں تعمیراتی کام کیلئے رقم کی ضرورت پڑی تو اس نے پورے کھیت کی زمین دیکھ لی لیکن پیسے نہ ملے ، ایک سال بعد مون سون کے دوران پیسوں سے بھرا بیگ کھیت میں ہی تیرتا ہوا نظر آیا جسے کسان نے اپنی فیملی کے ساتھ کھولا تو وہ ہکا بکا رہ گیا کیونکہ نوٹوں کو دیمک کھا چکی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments