شمالی کوریا کی سرحد کے قریب نایاب ‘‘لیوپرڈ لِلی’’ دریافت
سیئول(نیٹ نیوز)شمالی کوریا کی سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں نایاب پھول لیوپرڈ لِلی (Leopard Lily) دریافت ہوا ہے۔
یہ دریافت اس لیے اہم سمجھی جا رہی ہے کہ اس پھول کی موجودگی اب تک معلوم جغرافیائی حد سے مزید شمال میں سامنے آئی ہے ۔جنوبی کوریا کے نیشنل آربوریٹم کے ماہرین نے پھول کی دریافت کو ریکارڈ کیا۔ ماہرین کے مطابق اس دریافت سے پودے کی قدرتی پھیلاؤ کی شمالی حد کے بارے میں نئی معلومات مل سکتی ہیں چونکہ شمال میں موجود علاقوں تک جنوبی کوریائی محققین کی رسائی انتہائی محدود ہے، اس لیے شمالی کوریا میں ہی پھول کی موجودگی اور اس کے پھیلاؤ کا جائزہ لینا مفید ہوگا۔ ماہرین کے مطابق پودوں کی جغرافیائی حدود کا تعین حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اہم ہے۔ موسمیاتی تبدیلی بھی پودوں کے قدرتی مسکن اور ان کی پھیلاؤ کی حدود کو تبدیل کر رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments