شوہرغصے میں ہو تو بیوی کیلئے خاموشی بہتر، لیلی زبیری کا مشورہ

شوہرغصے میں ہو تو بیوی کیلئے خاموشی بہتر، لیلی زبیری کا مشورہ

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے میاں بیوی کے درمیان ہونے والے اختلافات اور غصے کی صورتحال سے نمٹنے سے متعلق اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 جب شوہر غصے میں ہوں تو فوری طور پر بحث میں الجھنے یا جواب دینے کے بجائے خاموش رہنا بہتر ہے کیونکہ غصے کی حالت میں دیا گیا فوری ردعمل صورتِ حال کو مزید خراب کرسکتا ہے۔ اداکارہ کے مطابق جب میاں یا بیوی میں سے کوئی غصے میں ہو تو اسے کچھ وقت دینا چاہئے تاکہ وہ پرسکون ہوسکے، جس کے بعد اختلاف کی اصل وجہ پر بات کی جائے۔ انہوں نے اپنے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر سے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے، ایک دوسرے سے معذرت کرنے اور معاملہ سلجھانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ رات سونے سے پہلے ناراضی ختم ہو جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...