میں نے کبھی بھی موسیقی چھوڑنے کا نہیں سوچا:عاطف اسلم
لاہور(شوبزڈیسک)بین ااقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی موسیقی کو چھوڑنے کا نہیں سوچا، البتہ ایک فنکار کی زندگی میں ایسا وقت ضرور آتا ہے جب اسے تخلیقی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایک بھارتی یوٹیوب چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں عاطف اسلم نے کہا کہ کامیابی ملنے کے بعد ایک فنکار پر ذمہ داری بڑھ جاتی ہے، ایک گانا ہٹ ہونے کے بعد انسان سوچتا ہے کہ اب آگے کیا ہوگا؟، پھر دوسرے گانے کے بعد لگتا ہے کہ بس یہی تھا، اب لوگ مجھے پسند نہیں کریں گے لیکن جب پوری البم آتی ہے تو ذمہ داری بڑھ جاتی ہے اور یہ ایک بڑا چیلنج بن جاتا ہے ۔موسیقی کو خیرباد کہنے کے سوال پر عاطف اسلم نے واضح کیا کہ میں نے کبھی بھی موسیقی چھوڑنے کا نہیں سوچا ،یہ ضرور ہے کہ اس وقت فوری طور پر کوئی پراجیکٹ زیرغور نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments