شویتاتیواڑی ڈینگی کا شکار ہوگئیں ،ہسپتال داخل
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ شویتا تیواڑی کو ڈینگی کی تشخیص کے بعد ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
45 سالہ اداکارہ چند روز قبل علیل ہوئیں، جس کے بعد ان کی بیماری کی خبر سامنے آنے پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شویتا تیواڑی کی ہسپتال میں داخلے کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کے سابق شوہر راجا چودھری کا ایک انٹرویو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا،جس میں انہوں نے اداکارہ پرکئی الزامات عائد کئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments