رانی مکھرجی کے بالی ووڈ میں 30 سال ،بڑااعزازمل گیا
ممبئی (شوبزڈیسک) بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی کو بالی ووڈ میں 3 دہائیاں مکمل کرنے پر آسٹریلیا میں ایک بڑا اعزاز دے دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 48سالہ رانی مکھرجی کو انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن میں اداکاری میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں سپیشل سائیٹیشن فار ایکسی لینس ان ایکٹنگ سے نوازا گیا۔یہ اعزاز بھارتی سینما کیلئے رانی مکھرجی کی خدمات اور ہندی زبان کی کہانیوں کو عالمی ناظرین تک پہنچانے میں ان کے کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔ اعزاز ملنے پر رانی مکھرجی نے کہا کہ جب میں نے کم عمری میں بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو کبھی نہیں سوچا تھا کہ میری فلمیں اور کردار سمندر پار آسٹریلیا تک پہنچیں گی اور لوگ مجھے اتنی محبت سے قبول کریں گے ۔ بطور اداکار فنکار کی اصل کہانی اس وقت شروع ہوتی ہے جب اس کی اداکاری کسی کے دل تک پہنچتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments