سرمایہ کاروں نے فراڈ کا الزام لگادیا سیلینا گومز کوقانونی کارروائی کا سامنا
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز کو ذہنی صحت کے سٹارٹ اپ ونڈر مائنڈ سے متعلق مقدمے کا سامنا ہے۔
سرمایہ کاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے کمپنی کی تعمیر اور تشہیر سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ پانچ سرمایہ کاروں کا دعوی ہے کہ انہیں کمپنی کی قدر و قیمت، ممکنہ شراکت داری، اشتہاری معاہدوں اور ایک نئی موبائل ایپ کے حوالے سے توقعات دلائی گئیں تاہم یہ منصوبے عملی شکل اختیار نہ کرسکے ۔ مقدمے میں سیلینا گومز کی والدہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments