ٹیلر سوئفٹ نے ٹرمپ کی ویڈیوز سے اپنے مزید گانے ہٹادئیے
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جاری سوشل میڈیا تنازع کے دوران وائٹ ہاؤس کی ٹک ٹاک ویڈیوز سے اپنے مزید گانے ہٹوا دئیے۔
ٹیلر سوئفٹ کا 2021 کا گانا Bet You Think About Me وائٹ ہاؤس کے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں استعمال کیا گیا، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حامیوں سے خطاب کررہے ہیں ،اس ویڈیو سے گانا ہٹا دیا گیا ہے اورویڈیو پر پیغام دکھائی دیتا ہے کہ یہ ساؤنڈ دستیاب نہیں ہے ۔ ٹیلر سوئفٹ کے دیگر گانے بھی گزشتہ سال وائٹ ہاؤس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ٹک ٹاک ویڈیوز سے ہٹا دئیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اپنے گانوں اور ریکارڈنگز کے کاپی رائٹس کی مالک ہیں اور وہ اپنے گانے کسی بھی ویڈیو سے ہٹانے کیلئے قانونی طور پر حقدار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments