منیشا کوئرالہ نے ’’کینسر‘‘کو انتہائی خوفناک احساس قراردیدیا
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالا نے کینسر کو انتہائی خوفناک احساس قرار دے دیا، 2012 میں منیشا کوئرالہ کو اوویرین کینسر کے سٹیج 4 کی تشخیص کی گئی تھی جس کا علاج اداکارہ نے امریکا سے کروایا تھا۔
اس دوران ان کی سرجری اور کیموتھراپی بھی ہوئی اور ان کی آخری کیموتھراپی کا سیشن اپریل 2013 میں ہواتھا جس کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے منیشا کو کینسر فری قرار دے دیا تھا۔تاہم حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ماضی کے بہت سے قصوں کو یاد کرتے ہوئے کینسر کے حوالے سے کہا کہ میں ہسپتال میں تھی اور جب مجھے معلوم ہوا کہ مجھے کینسر ہوگیا تو وہ رات میرے لئے سب سے زیادہ تنہائی بھری اور طویل ترین رات تھی، مجھے محسوس ہورہا تھا میں مرنے والی ہوں ، یہ انتہائی ہولناک اور خوفناک وقت تھا جسے کوئی بھی محسوس نہیں کرسکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments