ہمیشہ اخلاقی اصولوں کو ترجیح دی،فحش گانوں سے خود کو محفوظ رکھا:کمارسانو
ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی پلے بیک سنگر کمار سانو نے انکشاف کیا کہ ان پر کیرئیر کے دوران غیر معیاری اور فحش گانوں کی گائیک کیلئے شدید دباو ڈالا گیا تھا۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مووی مافیا غیر معیاری اور فحش گانوں میں آواز دینے کیلئے دباؤڈالتا تھا لیکن میں نے ہمیشہ اخلاقی اصولوں کو ترجیح دی اور فحش گانوں سے خود کو محفوظ رکھا۔کمار سانو نے کہا کہ ایک دو بار کی شدید مجبوری کو چھوڑ کر میں اپنے اصولوں پر قائم رہا، یہی وجہ ہے مجھے فلم انڈسٹری میں مالی اور پیشہ وارانہ نقصان اٹھانا پڑا تھاتاہم مجھے کوئی ملال نہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments