طلاق کو جیت کا اعلان نہ بنائیں،فضا کی نمرہ کے شوہرپرتنقید

طلاق کو جیت کا اعلان نہ بنائیں،فضا کی نمرہ کے شوہرپرتنقید

لاہور (شوبز ڈیسک )اداکارہ و میزبان فضا علی نے نمرہ خان اور ان کے سابق شوہر کے درمیان طلاق کے معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے سابق شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور خواتین کے احترام پر زور دیا ہے ۔

 حال ہی میں نمرہ خان کے شوہر نے سوشل میڈیا پر جان چھوٹ جانے کا پیغام شیئر کیا تھا، جسے صارفین نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی علامت قرار دیا، بعدازاں انہوں نے اپنی سابق اہلیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے طلاق کی تصدیق بھی کر دی۔اب فضا علی نے نمرہ خان کے سابق شوہر کی پوسٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک مرد کو احترام کے ساتھ پیش آنا چا ہئے اورطلاق کو جیت کا اعلان مت بنائیں، آپ نے کوئی ٹرافی نہیں جیتی، رشتہ ختم ہوا ہے عورت کی عزت نہیں،خاتون کا احترام کرنا آپ پر لازم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...