بدترین اینیمیٹڈ فلم نے ’’سپائیڈر مین ‘‘ اور ’’دی اوڈیسی ‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا
بیجنگ(شوبز ڈیسک)چین کے باکس آفس پر ایک ایسی فلم نے سب کو حیران کردیا ہے جسے کبھی ناقص اینیمیشن اور عجیب و غریب کہانی کے باعث مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔
فلم ‘نیو لائی’ نے روزانہ کی ٹکٹ فروخت میں ہالی ووڈ کی بڑی فلموں ‘سپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے ’ اور کرسٹوفر نولان کی ‘دی اوڈیسی’ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم کے خلاف ہونے والی تنقید ہی بالآخر اس کی تشہیر بن گئی۔ سوشل میڈیا پر میمز اور تبصروں نے لوگوں میں یہ تجسس پیدا کردیا کہ آخر فلم واقعی اتنی خراب ہے یا نہیں۔ اسی تجسس نے ناظرین کوسینما گھروں تک پہنچانا شروع کردیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments