کارتک آریان کے گھٹنے کی کامیاب سرجری ،ہسپتال سے گھر منتقل

کارتک آریان کے گھٹنے کی کامیاب  سرجری ،ہسپتال سے گھر منتقل

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار کارتک آریان فلم کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سین کرتے ہوئے گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ، جس کے بعد ان کی سرجری کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے۔

اداکار کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کارتک آریان فلم کے ایک ایکشن سیکوئنس کی عکس بندی کے دوران گھٹنے پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے ، ان کی سرجری کامیاب رہی اور وہ ہسپتال سے گھر واپس آ کر آرام کررہے ہیں۔ کارتک آریان ہدایت کار کبیر خان کی سپورٹس ڈرامہ فلم میں کک باکسنگ کوچ کا کردار ادا کررہے ہیں، جس کی کہانی کک باکسر تاجمل اسلام کی زندگی سے متاثر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...