اداکارہ لیسلی پیرش کا90 برس کی عمرمیں انتقال،خبر ایک سال بعد سامنے آئی

 اداکارہ لیسلی پیرش کا90 برس کی عمرمیں انتقال،خبر ایک سال بعد سامنے آئی

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کی سینئر اداکارہ لیسلی پیرش 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں جنہوں نے کئی مشہور فلموں سمیت ٹی وی شوز میں اہم کردار ادا کئے ۔

 لیسلی پیرش کا انتقال گزشتہ سال امریکی ریاست واشنگٹن میں ہوا تھا مگر ان کے انتقال کی خبر اب منظر عام پر آئی ہے ۔لیسلی پیرش نے 1950 کی دہائی میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور 1959 کی میوزیکل فلم لی ال میں ڈیزی مے کا کردار ادا کر کے خاص شہرت حاصل کی۔اداکاری کے علاوہ لیسلی پیرش جنگ مخالف تحریک اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے سرگرم رہیں اور امن کیلئے مختلف مہمات میں حصہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...