بیٹوں سے کہتی ہوں رونا آئے تو رو لینا چاہیے :کرینہ کپور

بیٹوں سے کہتی ہوں رونا آئے  تو رو لینا چاہیے :کرینہ کپور

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹوں تیمور اور جے کی پرورش پربات کرتے ہوئے بتایا کہ میں بچوں کو اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرنے کی ترغیب دیتی ہوں۔

ایک تقریب میں کرینہ نے کہا کہ آج بہت سے لڑکے اور مرد اپنے جذبات کا اظہار کرنے ، حساس ہونے یا کسی لڑکی اور اپنی ماں کے سامنے رونے سے نہیں گھبراتے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے سے ہمیشہ کہتی ہوں کہ اگر اسے رونا آتا ہے تو اسے رو لینا چاہیے ، کیونکہ اسے اپنے جذبات کو محسوس کرنے اور یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کیا محسوس کر رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...