سہیل سمیر نے وائرل غیر اخلاقی ویڈیو پر معذرت کرلی

سہیل سمیر نے وائرل غیر اخلاقی ویڈیو پر معذرت کرلی

لاہور(این این آئی) پاکستانی اداکار سہیل سمیر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک غیر اخلاقی ویڈیو کلپ پر مداحوں اور صارفین سے معذرت کرلی۔

چند روز قبل سہیل سمیر کی فلم کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا تھا ۔ویڈیو کے دوبارہ وائرل ہونے کے بعد سہیل سمیر نے خود سوشل میڈیا پر وضاحت دیتے ہوئے مداحوں سے معافی مانگی۔ اداکار نے بتایا کہ یہ کلپ تقریباً 10 سال پرانا ہے ۔اپنے پیغام میں سہیل سمیر نے کہا کہ وہ ان تمام افراد سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں جنہیں اس وائرل کلپ کی وجہ سے دکھ، تکلیف یا مایوسی ہوئی۔ انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس وقت ایسا مواد نہیں کرنا چاہیے تھا، حالات جیسے بھی رہے ہوں، عزت بنانے میں سالوں لگ جاتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...